لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبا ز شریف نے کہاہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،بدترین مہنگائی، بیروزگاری، معاشی بدحالی اور قومی مفاد ات کیخلاف حکومتی اقدامات بے نقاب کرتے رہیں گے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائداعظم اور محمد نواز شریف کی سالگرہ بھرپور انداز سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی رہنما اور کارکنان ملک بھر میں اپنے علاقوں میں قائداعظم اور محمد نواز شریف کی سالگرہ بھرپور جذبے سے منانے کے لیے تقاریب کا انعقاد کریں ۔
شہباز شریف نے 30 دسمبر کو پارٹی کا یوم تاسیس ہر ضلع کی سطح پر منانے اوروفاقی، صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو تنظیمی اور سیاسی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ۔ شہباز شریف نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔
ا لزامات کا ثبوت پیش کرنے میں ناکامی اور عدلیہ کے فیصلے مسلم لیگ (ن)کی عوامی خدمت اور سچائی کا اعتراف ہے۔ آج ایک اور بے گناہ کو انصاف ملا، رانا ثنااللہ کی ضمانت ثبوت ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایاگیا۔
مزید پڑھیں: منشیات برآمدگی کیس میں ن لیگ کے رہنمارانا ثنااللہ کی ضمانت منظور