لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی صحت مند ہوتی اور دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کر دیا ہے، ملک کو جان بوجھ کر معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس چوروں کی پناہ گاہ اور ملک کوعوام کی معاشی قتل گاہ میں بدل دیا گیا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کردیا ہے، حکومت معیشت کی گاڑی کو اندھے ڈرائیور کی طرح ریورس میں چلارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو جان بوجھ کر معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے، آٹا اور چینی چور وزیراعظم کی سرپرستی میں محفوظ جب کہ بے قصور تاجروں کو جیلوں میں بند کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی سے پاکستان کی سالمیت اندر سے کھوکھلی ہورہی ہے، پاکستان کو دانستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے، بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھاکرعوام کا معاشی قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے، شہباز شریف