نوازشریف کی 7بار کارڈیک انٹروینشن ہو چکی ،سوئٹز رلینڈ کے ڈاکٹرنے معائنہ کیا، شہبازشریف

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz sharif
نوازشریف کی 7بارکارڈیک انٹروینشن ہو چکی ہے،سوئٹزرلینڈ کےڈاکٹرنےمعائنہ کیا،شہبازشریف

لندن: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ نوازشریف کی 7بارکارڈیک انٹروینشن ہو چکی ہے،ڈاکٹر سگورٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آ کر نوازشریف کا معائنہ کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے اور ڈاکٹرز ان کے مرض کی تشخیص کیلئے سرگرم ہیں، اس حوالے سے شہبازشریف کاکہناتھا کہ نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ آج ہورہے ہیں کچھ کل ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی سات مرتبہ کارڈئیک انٹروینشن ہو چکی ہے، ڈاکٹر سگورٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آ کر نوازشریف کا معائنہ کیا، دعا کریں اللہ نوازشریف کو صحت عطاء فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو لندن روانگی کے لیے جہازپرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا، وزیراعظم

اس موقع پر جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ لندن میں کب تک رکیں گے؟ تو جواب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگرآپ کوپسند نہیں تو چلا جاتا ہوں۔

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہاہے کہ نواز شریف کی دماغ کوخون سپلائی کرنے والی شریان 80فیصد بند ہے، اگر ضرورت پڑی تو نواز شریف کواسپتال میں داخل کروائیں گے۔

دوسری جانب نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم کے علاج کے لیے سوئٹزرلینڈ سے ڈاکٹر سگواٹ بھی لندن پہنچ گئے ہیں۔

Related Posts