شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی پر مقدمہ دائر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz sharif daily mail
shehbaz sharif daily mail

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستان مسلم لگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور اس کے صحافی ڈیوڈروز کی رپورٹ کو کردار کشی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کردیا۔

صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ان کے خلاف رپورٹ عمران خان نے شائع کروائی، ان کاکہنا تھا کہ امید ہے لندن ہائیکورٹ سے انصاف ملے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑ نہ ہوتا تو میرے خلاف آشیانہ کیس نہ ہوتا، چیف جسٹس نے عدالت میں کہا کہ نیب بتائے شہبازشریف نے کہاں کرپشن کی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ڈیوڈ روز کے آرٹیکل میں الزامات جھوٹے اوربے بنیاد تھے، بغیر ثبوت کے الزامات لگانا سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش تھی، عمران خان کچھ نہ کرسکے اب لوگوں کو میرے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ برطانیہ کی ہائیکورٹ میں حقائق کے ذریعے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کریں گے، نیب کا آج تک مجھے فارمل نوٹس نہیں ملا، نوازشریف کی زیر قیادت پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں میں سینکڑوں بلین بچائے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صرف غلط بیانی اور الزام تراشی میں ماہر ہیں اس لیے ہم وزیراعظم کی دروغ گوئی میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے،عمران خان اور ان کی حکومت اپوزیشن کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا بھتیجا یوسف جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وہ بھی جیل میں ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب سے متعلق کہا کہ وہ مجھ سے سوالات کے جواب مانگتے تھے آج تمام سوالوں کے جواب دے دیے۔

اس ضمن میں شہبازشریف کے وکیل الاسڈ یئر پیپر نے کہا کہ رائل کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ شروع ہونے میں 9 ماہ سے ایک برس لگ سکتا ہے، اخبار کی طرف سے معقول جواب نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی قوانین کا احترام ہے ورنہ کرپٹ لوگوں کو ہوٹل میں بند کرکے پیسے وصول کرتے، شہزاد اکبر

واضح رہے کہ 14 جولائی کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میںسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پرزلزلہ زدگان کی امداد کے لیے دیے جانے والے فنڈ میں خردبرد اور شریف خاندان پر اس کی منی لانڈرنگ کا الزام عائدکیاتھا ۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیے، شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب وصول کیے گئے فنڈ میں خرد برد کی۔

Related Posts