لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ شہباز شریف پر فردِجرم عائد کرنے کا عمل ملتوی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگی امیدوار حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے والد اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔
شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، پیٹرولیم اور بجلی کے بحران پر گفتگو