پیٹرولیم لیوی کی آڑمیں اربوں روپے اضافی لوٹنے کی تحقیقات ہونی چاہیے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz sharif
shehbaz sharif

لندن: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیٹرولیم لیوی 106 فیصد بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹنے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اضافی 10 ارب روپے ماہانہ لوٹنے والی حکومت کس منہ سے غریب کی بات کرتی ہے؟۔

شہبازشریف کا مزید کہناتھا کہ پیٹرولیم لیوی کی آڑمیں قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹنے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی چور حکومت چلا رہے ہوں گے تو غریب کا چولہا جلے گا نہ کاروبار چلے گا۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کردیا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں  عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 120 ڈالرفی بیرل تھی اور ملک میں 63 روپے لیٹر رہی۔

انہوں نے کہا کہ اِس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل ہے اور ملک میں 112 روپے فی لیٹر ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 19 فیصد کمی ہوئی ہےجبکہ حکومتنے پیٹرولیم مصنوعات میں صرف 4 فیصد کمی کی۔

Related Posts