شہباز گل ہسپتال سے ڈسچارج، سکیورٹی حصار میں عدالت پہنچادیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز گل سکیورٹی حصار میں نامعلوم مقام منتقل، پی ٹی آئی سراپا احتجاج
شہباز گل سکیورٹی حصار میں نامعلوم مقام منتقل، پی ٹی آئی سراپا احتجاج

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد سکیورٹی حصار میں عدالت پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گِل کی طبیعت ناساز رہی۔ پمز ہسپتال کے 6 رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس گزشتہ شب ختم ہوا۔ میڈیکل بورڈ کو شہباز گل کی تمام کلینیکل رپورٹس موصول ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوٹرلز نے کیسے امپورٹڈ حکومت مسلط ہونے دی؟ عمران خان

گزشتہ شب ہی میڈیکل بورڈ نے مبینہ طور پر شہباز گِل کو ڈسچارج کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ رات گئے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں اور ڈاکٹرز کے درمیان سخت جملوں کا مبینہ تبادلہ بھی ہوا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے ہسپتال میں شہباز گِل سے پوچھ گچھ پر اعتراض کیا۔ اسلام آباد پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر ڈسچارج سلپ مل جانے کے باوجود شہباز گل کو رات ہسپتال میں ہی رکھا۔

اسلام آباد پولیس شہباز گِل کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنا چاہتی تھی تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق معاونِ خصوصی کو کسی بھی وقت ہسپتال سے کچہری منتقل کردیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت میں پیشی کے بعد پولیس شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ طلب کرے گی، شہباز گل کو ایمبولینس کی بجائے بکتر بند گاڑی میں کچہری لے جانے کا فیصلہ ہوا۔

بعد ازاں سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو سکیورٹی حصار میں پمز سے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو پمز ہسپتال کے عقبی دروازے سے لے جایا گیا۔ 

بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو سکیورٹی حصار میں عدالت پہنچا دیا گیا۔ توقع ہے کہ اسلام آباد پولیس عدالت سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

Related Posts