اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت،مذہب اور ورثے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جو وقت، جغرافیے اور سیاسی حدود سے بالاتر ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بدھ کے روز انقرہ میں ایک مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے سٹرٹیجک تعاون کونسل کا اجلاس پاک ترک مشترکہ مفادات کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ جون میں ترکی کا ایک تجارتی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے شاندار نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے ستمبر میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا آئندہ اجلاس منعقد کرنے کے ترک صدر کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کیخلاف طاقت کا استعمال روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع