مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک ضدی، ڈھیٹ آدمی ہے جو کہتا ہے، میں نہ مانوں اس کا کوئی علاج نہیں، اس کا ایک ہی علاج ہے کہ ہم قانون کےمطابق انھیں ہٹائیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کو غیرملکی سازش کا آج علم ہوا؟ جب خط 7 تاریخ کو آیا تو 3 ہفتے کیوں چپ رہے؟ فوری طور پر واویلا کیوں نہ کیا؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اوآئی سی میں امریکی نمائندے کو کیوں بلایا؟ آپ یہ ڈرامے بازی کس کو دکھا رہے ہیں؟
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ بین الاقوامی سازش ہوئی ہے، خدا کا خوف کرے، یہ آخر بے وقوف کس کو بنا رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ جب آپ کو شکست صاف نظر آنے لگی تو آپ دھمکیاں دینے پر اُتر آئے، کیا یہ ہے آپ کی جمہوریت پسندی؟
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، آئی ایس پی آر