بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تنیشا شرما کی سیٹ پر خودکشی سے متعلق کیس میں اداکار شیزان خان کی ضمانت منظور کرلی گئی جس پر بہن شفق ناز نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ والا لو سمیت مختلف ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی تنیشا شرما ہندی ٹی وی شو کے سیٹ پر 24 دسمبر 2022 کے روز واش روم میں مردہ پائی گئیں۔
نادیہ خان نجی ائیر لائن کے عملے کے رویے سے ناراض
شو کی شوٹنگ ممبئی کے گردونواح میں واقع وسائی کے علاقے میں ہورہی تھی۔ پولیس نے تنیشا شرما کے مبینہ قتل سے متعلق جرم میں ساتھی اداکار شیزان خان کو گرفتار کر لیا جس پر خودکشی کا باعث بننے کا الزام تھا۔
قبل ازیں بھارت میں ایک ہندو خاتون کے مسلمان ملزم کے ہاتھوں قتل کے بعد لو جہاد کا نعرہ بلند کیا گیا جس سے مراد یہ لیا جارہا تھا کہ مسلمان ہندو لڑکیوں کو پیار کے جال میں پھنسا کر انہیں قتل کرنے کو جہاد قرار دیتے ہیں۔
بے بنیاد الزام کو متعدد مرتبہ مسترد کیا گیا، تاہم تنیشا شرما کے والدین نے اصرار کیا کہ شیزان خان کے خلاف تنیشا کے قتل کی تحقیقات میں لو جہاد کا پہلو بھی مدِ نظر رکھا جائے۔ شیزان خان کی رہائی 1لاکھ کے عوض کی گئی۔
ضمانت کی شرط کے طور پر شیزان خان کا پاسپورٹ عدالت نے اپنی تحویل میں لے لیا، تنیشا کے رشتہ دار پون شرما کا کہنا ہے کہ ہم تنیشا کے قتل کے خلاف قانونی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور انصاف لے کر رہیں گے۔