کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کمیٹی قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHCC forms focal committee on novel coronavirus

کراچی :سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے 3رکنی نئی کورونا وائرس کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

تین رکنی کمیٹی چیئرمین ڈاکٹر سید احمد رضا کاظمی ، ڈاکٹر زبیر سومرو (کوآرڈینیٹر) اور ڈاکٹر فائزہ بھٹو (تکنیکی ماہر) پر مشتمل ہے۔

کمیٹی ممبران صوبہ سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے مابین رابطے اور ہم آہنگی کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔

کمیٹی صوبے کے اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نگہداشت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی ، قومی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: سندھ حکومت نے 9آئیسولیشن سینٹرز قائم کردیئے

ڈاکٹر سید احمد رضا کاظمی نے کہا کہ صورتحال صحت عامہ کیلئے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے تاہم کراچی کے باشندوں کے لئے خطرہ کم ہے ،انہوں نے بتایا کہ حکام گذشتہ دو ہفتوں سے اس کوشش پر کام کررہے ہیں اور کورونا وائرس کی رو ک تھام کیلئے پرعزم ہیں۔

Related Posts