کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 3 شہریوں کو بازیاب نہ کرانے پر ڈی ایس پی سکھن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں انہیں نااہل قرار دے دیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کیا خیبر پختونخوا جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے؟
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے سکھن سے 3 شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی جبکہ اس سے قبل عدالت نے پولیس کو خیبر پختونخوا کے حراستی مرکز جا کر شہریوں کو تلاش کرنے کا حکم دیا تھا۔
پنجگور، نوشکی دہشتگرد حملوں کے سہولت کار کراچی سے گرفتار