کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے حسن اسکوائر کے اطراف فلیٹس میں گیراج اور فٹ پاتھ پر مچھلیوں کی دکانیں کھولنے کے خلاف درخواست پر اینٹی انکروچمنٹ سیل، ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔
جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں حسن اسکوائر کے اطراف فلیٹس میں گیراج اور فٹ پاتھ پر مچھلیوں کی دکانیں کھولنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ حسن اسکوائر یونیورسٹی روڑ پر فٹ پاتھ پر مچھلیوں کے اسٹال لگا دیئے گئے ہیں۔
سروس روڑ اورفٹ پاتھ عام لوگوں کے لیے بند کردی گئی۔ حسن اسکوائر کے اطراف فلیٹس کے اندر گیراج تک چل رہے ہیں۔ حسن اسکوائر فلیٹس کے اندر گیراج کھول لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گیراج کے خلاف کارروائی متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ سیل اور ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔
اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں پورشن بنانے کیخلاف درخواست پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بلڈر کو فوری تعمیرات روکنے کا حکم تھا۔
مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ کا اورنگی فرنٹیئر کالونی میں 5منزلہ عمارت گرانے کاحکم