سندھ ہائیکورٹ کا عزیز آباد میں غیر قانونی پورشنز فوری ختم کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC ORDERS TO IMMEDIATELY TAKE DOWN ILLEGAL PORTIONS IN AZIZABAD

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں غیر قانونی پورشنز کو فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزار تقدیر علی ایڈووکیٹ نے عزیز آباد بلاک ٹو ایف بی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 120 گز کے پلاٹ پر تعمیر غیر قانونی اور خلاف قانون ہے، مدعی کاکہنا تھاکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو متعدد شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:ہائیکورٹ کاغیر قانونی تعمیرات پر سی بی سی افسران کیخلاف کارروائی کی تفصیلات پیش کرنیکا حکم

تقدیر علی کاکہنا تھاکہ پورشنز کی غیر قانونی تعمیر کسی بھی تباہی کا باعث بن سکتی ہے جسے حکام کو روکنا چاہیے۔

ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عزیز آباد میں غیر قانونی پوریشنزکو فوری طور پر ہٹا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ شہرکے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پورشنز کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل ایک فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں غیر قانونی پورشنز کو فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts