کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ندی پر تجاوزات کے کیس میں تمام تر غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی کراسنگ کے قریب ملیر ندی پر غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دے دیا۔
کراچی کیلئے خوشخبری، گرین لائن بس سروس کا آج افتتاح ہوگا
وطن کیلئے جان دینے والے سوار محمد حسین کا 50واں یومِ شہادت
سندھ ہائی کورٹ کو دی گئی درخواست میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملیر ندی کے بند کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں۔ نیشنل ریفائنری کی آئل پائپ لائن پر بھی عمارت تعمیر کردی گئی۔
ہائیکورٹ کو دی گئی درخواست میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائنوں پر بھی تجاوزات قائم ہیں۔ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا جواب غیر واضح نکلا۔
معزز عدالتِ عالیہ سندھ کا مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس دئیے کہ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا غیر قانونی تعمیرات پر عدالت کو دیا گیا جواب واضح نہیں۔
عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ معزز جج نے ہدایت کی کہ جو افسران آج سماعت میں پیش نہیں ہوئے، آئندہ حاضری یقینی بنائیں۔
جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی افسران پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کردیں گے۔ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر حکام سے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔