نام ای سی ایل سے خارج، سندھ ہائی کورٹ نے نثار کھوڑو کوبیرونِ ملک جانے کی اجازت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC orders govt to remove Khuhro's name from ECL

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثاراحمد کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ کراچی میں نثار کھوڑو کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ نثار کھوڑو 9 اپریل سے 19 مئی 2021 تک ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو کے خلاف نیب 3 انکوائریاں کر رہا ہے، خدشہ ہے کہ ملزم ملک سے باہر جانے کے بعد وطن واپس نہیں آئیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نثار کھوڑو کو باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔نثار کھوڑو کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو کی فیملی ملک سے باہر مقیم ہے، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث نثار کھوڑو فیملی سے نہیں ملے۔

مزید پڑھیں:نوجوانوں کوروزگار کیلئے چھوٹے قرض دینے کا منصوبہ تیار کرلیا، مرا علی شاہ

نثار کھوڑو کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالتِ عالیہ نے نثار کھوڑو کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کانام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔

Related Posts