کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں رفاعی پلاٹ پرغیر قانونی تعمیرات 7روز میں گرانے کا حکم دے دیا۔
منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گرڈ اسٹیشن کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ایس بی سی اے افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکمل انہدام کا حکم تھا آپ ایک دیوار گرا کر آگئے۔ جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیئے رفاعی پلاٹ پر کوئی تعمیرات برداشت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا سپاہی سے اے ایس آئی تک پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ