سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

haleem adil sheikh
سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار عبد الرحیم کے وکیل نے موقف دیا کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں اپنے ذرائع آمدن چھپائے۔ گوشواروں میں صاحبزادیوں عائشہ حلیم، مریم حلیم کے اخراجات کا ذکر نہیں۔

حلیم عادل شیخ کی دونوں صاحبزادیوں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کے گوشواروں میں نواب شاہ پولٹری کمپلیکس کا بھی ذکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پندرہ ماہ سے عمران صاحب کی قیادت میں چالیس چور اور جھوٹے ملک پر مسلط ہیں، مریم اور نگزیب

ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پر حلیم عادل شیخ کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔ حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دیا جائے۔ درخواستگزار نے نیو جرسی بینک اکاؤنٹ کا نمبر اور تفصیلات بھی پیش کردیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Related Posts