قبضہ کیس میں سیکریٹری ریونیو اور سیکریٹری لینڈکی گرفتاری کے وارنٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC issues arrest warrants for secretaries in land occupation case

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے اراضی پر قبضے کے کیس میں سیکریٹری ریونیو اور سیکریٹری لینڈکی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے۔

عدالت نے منگل کو کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی ایک درخواست کی سماعت کی جس میں ملیر میں کینسر کی دوا بنانے والی فیکٹری کے لیے مختص اراضی پرقبضے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت کی جانب سے طلبی کے حکم کے باوجود محکمہ ریونیو اور لینڈکے سیکریٹری عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹریوں کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے انہیں 21 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں:
کراچی، سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور1 ماہ میں گرانے کا حکم

کراچی میں چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ

واضح رہے کہ کراچی میں سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہوچکا ہے، شہر کے دیہی علاقوں میں خالی پڑی سرکاری زمینوں پر مافیا قابض ہوچکا ہے جبکہ شہری علاقوں میں بھی جعلی کاغذات بناکر لوگوںکی زمینوں پر قبضے کئے جارہے ہیں۔

کراچی میں کے ایم سی کی زمینوں پر بھی قبضہ ہوچکا ہے اس حوالے سے چند روز قبل ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھاکہ حکومت سندھ سے جو مدد درکار ہوگی وہ کے ایم سی کو فراہم کی جائے گی اور کے ایم سی کی تمام زمینوں کو قبضہ مافیا سے خالی کرائیں گے۔

Related Posts