مریم نواز کو اخلاقی طور پی ڈی ایم کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی نے انسانی زندگی کو مشکلات کا شکار کردیا ہے، شازیہ مری
مہنگائی نے انسانی زندگی کو مشکلات کا شکار کردیا ہے، شازیہ مری

کراچی: مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری کا مریم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو اصولی اور اخلاقی طور پی ڈی ایم کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے اور پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم کا وجود سوالیہ نشان ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں عمران خان کوشکست دی جبکہ مریم نواز کی سیاست نے عمران نیازی حکومت کو سہارا دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو مسلم لیگ ن نے اپنی ذیلی تنظیم تصور کیا۔ پیپلزپارٹی موجودہ نالائق حکومت کو من مانی کرنے نہیں دیگی جبکہ قومی اسمبلی میں عمران نیازی اکثریت کھو چکے ہیں۔

مرکزی اطلاعات سیکریٹری پی پی پی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو تعاون کی پیشکش کی ہے اور امید ہے نیازی حکومت کو گرانے کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر ہمارا ساتھ دینگے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر تشویش ہے، خرم شیر زمان

Related Posts