اسلام آباد :سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ چینی اور گندم کا بحران خود سلیکٹڈ حکومت نے پیدا کیا،مشیر خزانہ کا بیان مضحکہ خیز اور سفید جھوٹ ہے۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ مشیر خزانہ نالائق وزیر اعظم کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں، مشیر خزانہ کورونا کا بہانا بناکر مہنگائی کے حوالے سے تاویلیں نہ گھڑیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے چینی اور گندم کا بحران خود پیدا کیا ،سستی چینی اور گندم ایکسپورٹ کرکے امپورٹ کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ زرعی ملک میں چینی اور گندم کا مہنگا ہونا حکومت کی نالائقی ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت آٹا، گھی، چینی اور دالوں پر کیش سبسڈی دیگی، شوکت ترین