ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق ہے۔شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق ہے۔شازیہ مری
ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق ہے۔شازیہ مری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان مین وفاقی وزیرِ سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت شازیہ مری نے کہا کہ دپٹی اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ فیصلے کی روح کے مطابق ہے۔ پارٹی قائد ہی پارلیمانی پارٹی فیصلوں کی منظوری دیتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ایک خط ٹھیک دوسرا غلط، یہ دوہرا معیار ہے، شازیہ مری

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا اصل ایجنڈا صرف تباہی کرنا تھا۔ 1100 ارب کے این آر او کی بات پی ٹی آئی کی نئی طوطا کہانی ہے۔ عمران خان نے صرف ایل این جی کی خریداری پر اربوں لوٹے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے ایل این جی کی خریداری پر قومی خزانے سے 650 ارب روپے لوٹ لیے۔ ان کے مالی سہولت کاروں نے زرعی کھاد کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت اور بے نظیر انکم سپورٹ بورڈ کی سربراہ شازیہ عطا مری نے کہا کہ ایک خط مہان اور دوسرے کی اوقات نہیں یہ دہرا معیار ہے۔عمران خان معصوم لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے گھروں میں جھگڑے کروا دئیے۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے دوست کو دوست سے لڑوا دیا، انہوں نے پاکستان کو جس تنزلی کا شکار کیا ہے وہ شاید کسی نے نہیں کیا۔پی ٹی آئی کو لوگوں کو گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا آتا ہے۔

Related Posts