عوام کیلئے خوشخبری، شازیہ مری کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے نام دوبارہ شامل کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shazia Marri announces re-inclusion of names removed from BISP

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سابقہ حکومتی کی جانب سے بی آئی ایس پی سے نکالے گئے نام دوبارہ شامل کرنیکا اعلان کردی اہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی گورنمنٹ نے ساڑھے 8 لاکھ کارڈ بند کر دیئے تھے ان کارڈز کو دوبارا کھول رہے ہیں ، متاثرین اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھجیں ،انشاللہ جلد کارڈ بحال ہو جائیں گے اور غریب عوام اس کارڈ سے مستفید ہونگے۔

 

یاد رہے کہ سابقہ حکومت نے سال 2019 میں ملک بھر میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 6 لاکھ 25 ہزار 592 افراد کو لسٹ سے نکالنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے جن میں سرکاری ملازمین اور 12 ایکڑ سے زائد زرعی زمین رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:سنتا جا شرماتا جا!۔ایف بی آر کے 196 ملازمین بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید

نادرا نے گزشتہ 8 سال بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس سے پتہ چلا کہ ان میں سے 5 لاکھ 25 ہزار افراد ایک یا زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کر چکے ہیں جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنیوالے 44 ہزارافراد کے پاس ایک یازائد گاڑی یاموٹرسائیکل ہے۔

Related Posts