کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سر منڈوانا فیشن بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سر منڈوانا فیشن بن گیا
کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سر منڈوانا فیشن بن گیا

کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سر منڈوانے کو فیشن قرار دے دیا گیا ہے۔ شہرِ قائد کے ایک گوٹھ کے تقریباً تمام افراد نے سر منڈوا کر اس فیشن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

یہ دلچسپ واقعہ شہرِ قائد کے ضلع ملیر میں پیش آیا جہاں میر ہزار خان جوکھیو گوٹھ کے باسی سر منڈوا کر خود کو کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملیر کے علاقے میر ہزار خان جوکھیو گوٹھ میں کوئی بھی مرد یا بچہ سر منڈائے بغیر نہیں رہ سکے گا کیونکہ اطلاعات کے مطابق ٹنڈ نہ کروانے والوں کے ساتھ زبردستی بھی کی جارہی ہے۔

بعض بچوں کو عوام الناس زبردستی پکڑ کر حجام کے پاس لے گئے اور ان کے سروں پر استرے پھروا دئیے گئے۔ بچوں کی چیخ پکار کی کوئی پروا نہ کرتے ہوئے انہیں خوبصورت بالوں سے محروم کردیا گیا۔

اب تک 100 کے قریب افراد سر منڈوا چکے ہیں جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق ٹنڈ کروانے کا یہ فیشن کراچی بھر میں عام کیا جائے گا۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ سر منڈوانے والوں سے کورونا وائرس دور بھاگ جاتا ہے۔

علمِ طب کے ماہرین کے مطابق سر منڈوانے سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم سر منڈوانا بالوں کی نشوونما کے حوالے سے ضرور مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق عوام کا اکٹھے ہو کر سر منڈوانے کیلئے جانا، پھر یہ سمجھنا کہ اب وہ کورونا وائرس سے محفوظ ہو گئے ہیں، علاقے میں کورونا وائرس کو داخلے کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔ 

Related Posts