ماہر اقتصادی امور شوکت ترین کو مشیرخزانہ یا معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا مشن پاکستان کو غربت سے پاک فلاحی ریاست بنانا ہے، شوکت ترین
وزیراعظم کا مشن پاکستان کو غربت سے پاک فلاحی ریاست بنانا ہے، شوکت ترین

اسلام آباد: اقتصادی و معاشی امور پر عبور رکھنے والے شوکت ترین کو مشیر خزانہ یا معاون خصوصی برائے خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہر اقتصادی امور شوکت ترین تکنیکی اور عدالتی معاملات کے ساتھ ساتھ معیشت میں باریکیوں پر وزارت خزانہ کی ٹیم کو معاونت فراہم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی اہم شخصیت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ کے عہدے کی پیشکش کی ہے جسے شوکت ترین نے قبول کرلیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقبل میں وزیر خزانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ شوکت ترین کو وزیر اعظم نے پہلے بھی وزیر خزانہ کی پیش کش کی تھی۔ تاہم شوکت ترین چاہتے ہیں کوئی عہدہ سنبھالنے سے قبل ان کو نیب کیسز سے کلیئرنس دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنائے جانے سمیت انہیں وزارت خزانہ میں اہم کردار دینے کے مختف آپشنز زیر غور ہیں۔ واضح رہے کہ شوکت ترین کا شمار ملک کے نمایاں بینکاروں میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ شوکت ترین پیپلزپارٹی کے دورے حکومت میں وزیرخزانہ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کی ماہرانہ رائے اور تجربے کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ بنایا تھا۔ حماد اظہر کے پاس ‏پہلے ہی وزارت صنعت و پیداوار کا قلم دان ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو مہنگائی پر قابو نہ پانے کی وجہ سے عہدے سے سبکدوش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ حماد اظہر وزیراعظم کے وژن کو آگے لے کر چلیں گے۔

Related Posts