بھارتی مصور منجیت سنگھ نے آنجہانی گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی مصور منجیت سنگھ نے آنجہانی گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کر لیا
بھارتی مصور منجیت سنگھ نے آنجہانی گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کر لیا

بھارتی مجسمہ ساز و مصور منجیت سنگھ نے پاکستان کے آنجہانی گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کر لیا ہے جس پر منجیت سنگھ کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مشرقی پنجاب کے ضلع موگا سے تعلق رکھنے والے مجسمہ ساز منجیت سنگھ گِل کا کہنا ہے کہ  ہم شوکت علی کا مجسمہ بھارتی پنجاب کی کسی شاہراہ پر نصب کریں گے جبکہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب منجیت سنگھ نے پاکستان کی کسی معروف شخصیت کا مجسمہ بنایا ہو۔

قبل ازیں بھارتی فنکار منجیت سنگھ گِل پاکستان اور بھارت کی معروف شخصیات کے مجسمے بنا کر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ منجیت سنگھ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ بھی بنایا تھا، جس پر انہیں دادو تحسین سے نوازا گیا۔ 

منجیت سنگھ نے پاکستان کے پنجابی شاعر بابا نجمی کا مجمسہ بھی تیار کیا تھا جو بھارتی پنجاب میں واقع مہان دیش بھگت پارک میں نصب کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجسمے بنانے سے میرے دل کو سکون نصیب ہوتا ہے۔ منجیت سنگھ شوکت علی کے فن کے بہت بڑے مداح ہیں اور انتقال کی خبر سننے کے بعد سے ہی منجیت نے مجسمہ بنانا شروع کردیاتھا۔ 

یاد رہے کہ مشہور و معروف پاکستانی گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ ان کے بیٹے امیر شوکت علی نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

فوک گلوکار شوکت علی 2روز قبل انتقال سے قبل طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، گزشتہ برس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر انہیں علاج کیلئے سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نامور گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Related Posts