لاس اینجلس: پاکستان کی نامور فلم ساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی فلم ستارہ کو لاس اینجلس میں منعقد 2019 کے اینیمیٹڈ ایوارڈز کے دوران تین ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔
ستارہ، لیٹ دی گرلز ڈریم کو اس تقریب کے دوران بہترین اسکرین پلے، بہترین میوزک اسکور اور ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیے گئے۔ فلم کی کہانی بھی شرمین عبید نے تحریر کی، جبکہ اس کی ہدایات بھی انہوں نے ہی دی ہے۔
فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی پری کے گرد گھومتی ہے جو پائلٹ بننے کا خواب دیکھتی ہے البتہ کم عمر میں ہی اس کی شادی کردی جاتی ہے،فلم میں اس نوجوان لڑکی کی کہانی اس کی چھوٹی بہن کے نظریے سے دکھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دو کروڑ روپے کا دیوار پرچپکا کیلاآرٹسٹ نےکھالیا، معافی مانگنےسےانکار