شرجیل میمن کی سالگرہ پر بیگم نے گھر گفٹ کیا، اللہ سب بیویوں کو توفیق دے۔نصرت سحر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرجیل میمن کی سالگرہ پر بیگم نے گھر گفٹ کیا، اللہ سب بیویوں کو توفیق دے۔نصرت سحر
شرجیل میمن کی سالگرہ پر بیگم نے گھر گفٹ کیا، اللہ سب بیویوں کو توفیق دے۔نصرت سحر

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کی سالگرہ پر ان کی بیگم نے انہیں گھر گفٹ کردیا، دعا کرتی ہوں کہ اللہ سب بیویوں کو ایسی ہی توفیق دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی بیگم نے انہیں سالگرہ کے موقعے پر گھر کا تحفہ دیا۔رکنِ اسمبلی نے سالگرہ کا تحفہ دینے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ اللہ پاک ساری بیویوں کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ اپنے شوہروں کی سالگرہ پر اتنا قیمتی تحفہ دے سکیں مگر حق حلال کی کمائی سے جبکہ پیغام میں نصرت سحر عباسی نے مسلم لیگ، پیپلز پارٹی، وفاقی وزیر مراد سعید اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ بھی کیا۔

Related Posts