کراچی میں کہاں کہاں چنگ چی رکشوں پر پابندی! شرجیل میمن نے وجہ کیا بتائی؟

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Sharjeel Memon defends ban on Qingqi rickshaws in Karachi
DAWN NEWS

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے جمعرات کے روز کراچی میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کا مکمل قانونی اور انتظامی اختیار قرار دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے واضح کیا کہ ہم نے شہر بھر میں چنگ چی رکشوں پر پابندی نہیں لگائی بلکہ یہ فیصلہ صرف گیارہ مرکزی سڑکوں تک محدود ہے، جہاں ٹریفک اور سیکورٹی کی ضروریات کے پیشِ نظر یہ اقدام ضروری سمجھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک انتظامی فیصلہ ہے اور سندھ حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

یاد رہے کہ چنگچی رکشہ ایسوسی ایشن کی جانب سے اس پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

اس درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ درخواست میں آئین کے آرٹیکل 9، 10، 11 اور 25 کی خلاف ورزی کا جو دعویٰ کیا گیا ہے، وہ بے بنیاد ہے۔ ہم نے تمام اقدامات آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کیے ہیں۔

شرجیل میمن نے اس موقع پر محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی اقدامات کی بھی تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شہر کے ممتاز مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ محرم الحرام پرامن طریقے سے منایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی بھر میں مجالس کی سیکورٹی کے لیے اس وقت 14ہزار 500 پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ 8، 9 اور 10 محرم کے جلوسوں کے دوران اضافی 35ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جا سکے۔

Related Posts