سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی منصوبوں کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

سندھ حکومت نے کراچی میں چلنے والی پیپلز بس سروس کے روٹس کو بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروس کے لیے نئی بسیں اپریل تک پہنچ جائیں گی۔

اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت الیکٹرک بسیں چلانے کی کوشش جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو سستی اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ماحولیات کا تحفظ بھی ہے۔

نمبر پلیٹس تبدیل، سندھ حکومت نے گاڑیوں کو بھی سندھی اجرک پہنانا شروع کردیا، وجہ کیا ہے؟

کورنگی میں یلو لائن بی آر ٹی بس ڈپو پر تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ جام صادق پل یلو لائن بی آر ٹی کے پہلے مرحلے کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جبکہ بس ڈپو دوسرے مرحلے کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عالمی معیار کا ڈبل ا​​سٹوری ڈپو بنا رہی ہے جو پہلے سنگل اسٹوری ڈیزائن سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ مستقبل میں ممکنہ تیسری منزل کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈپو کے اندر اضافی جگہ مختص کی جا رہی ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے شروع ہونے والا یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ دو سال میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یلو لائن بی آر ٹی کے لیے ڈیزل بسوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اب اس کے بجائے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈپو میں چارجنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔ یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بی آر ٹی ہوگی جس میں ای وی بسیں ہوں گی، جو عوام کو سستی اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات فراہم کریں گی۔

اب کوئی بچوں کو پریشان کرکے تو دکھائے، سردی کے حوالے سے پرائیویٹ اسکولز کو سخت ہدایات جاری

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکٹرک ٹیکسیاں اور بائک بھی متعارف کروا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت عوام کو الیکٹرک بائک فراہم کی جائیں گی، جس سے بہت سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سینئر وزیر نے زور دے کر کہا کہ ٹرانسپورٹ کے چیلنجز سے نمٹنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ کی ضروریات میں حصہ لیتے ہوئے الیکٹرک بسیں متعارف کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ پر جلد کام شروع ہو سکتا ہے اور 2026 سے پہلے مکمل ہو سکتا ہے۔ ایک سال کے اندر منصوبہ مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس ڈپو میں ابتدائی طور پر 346 بسوں کو رکھا جائے گا، اور زیر قبضہ بس ڈپو بھی خالی کرائے جائیں گے۔

Related Posts