کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور سابق وفاقی مشیر ڈاکٹر عاصم حسین بیرونِ ملک دورے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے متحدہ عرب امارات کی جانب روانہ ہوئے۔ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے عدالت کی اجازت سے خارج کیا گیا ہے۔
عمران خان کے لئے ریلیف کا جمعہ بازار لگا دیا گیا، شرجیل میمن
دونوں پیپلز پارٹی رہنماؤں کو ماضی میں سنگین الزامات کا سامنا رہا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی مشیر ڈاکٹر عاصم حسین بھی غیر ملکی پرواز کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پچھلے چارپانچ دن سے پاکستان میں وہ کچھ ہورہا ہے جو75سالوں میں نہیں ہوا، جو شخص بیرونی طاقتوں کی مدد سے ملک میں انارکی پیدا کر رہے ہیں، انہیں عدالتوں سے آؤٹ آف وے ریلیف دیا جا رہا ہے، عمران خان کے لئے ریلیف کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے 8 روز قبل کہا کہ عمران خان کو بائے 1 گیٹ 9 کے پیکیج دیئے جا رہے ہیں، لیکن ملک کے آئین اور ایٹمی طاقت کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دینے والی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مقدمات کے لیے عدالتوں کے پاس وقت نہیں۔