سچن ٹنڈولکر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے منفرد اعزاز سے نواز دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سچن ٹنڈولکر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے منفرد اعزاز سے نواز دیا
سچن ٹنڈولکر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے منفرد اعزاز سے نواز دیا

شارجہ: دنیائے کرکٹ کے معروف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے ویسٹ اسٹینڈ کا نام سچن ٹنڈولکر اسٹینڈ رکھ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق معروف سابق بھارتی بلے باز ٹنڈولکر نے 34 اسٹیڈیموں میں کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں 49 سنچریاں اسکور کیں لیکن شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کی 7 سنچریاں جن میں اپریل 1998 میں جڑواں سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ شارجہ میں کھیلنا ہمیشہ ہی ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔کیونکہ شارجہ میں دنیا بھر سے کرکٹ شائقین میچ دیکھنے آتے ہیں اور ہمیں سپورٹ کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

سابق بھارتی بلے باز نے اس موقع پر مسٹر بخاطر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں شارجہ اسٹیڈیم کے سی ای اوخلف بخاطر نے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچن ٹنڈولکرکے نام سے اسٹینڈ منسوب کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

ہماری کوشش ہوگی کہ ہم دنیائے کرکٹ کے ان عظیم کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے اپنی شاندار اننگز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی سچن ٹنڈولکر اسٹینڈ کے بعد بہت جلد پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کے نام سے بھی اسٹینڈمنسوب کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6وکٹس سے شکست دے دی، سیریز کسی نتیجے کے بغیر ختم

واضح رہے کہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جانے کا گنیز ریکارڈ رکھتا ہے جس میں کرکٹ کی تاریخ کے کچھ یادگار لمحات اس میدان میں بنے جو کرکٹ تاریخ میں نمایاں ہیں۔

Related Posts