پی ایس ایکس میں حصص کے کاروبار کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایکس میں حصص کے کاروبار کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
پی ایس ایکس میں حصص کے کاروبار کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تجارتی حجم کے تمام رکارڈ ٹوٹ گئے کاروبار کے دوران تجاری حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے میوچل فنڈز کی جانب سے مارکیٹ پر شیئرز کی فروخت کا دباؤ رہا۔

تفصیلات کے تمام پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تجارتی حجم کے حوالے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج ایک ہی دن میں ایک ارب 12 کروڑ 48 لاکھ کے شیئر کے سودے ہوئے۔ اس سے قبل 17 سال پہلے 2004 اپریل میں ایک ارب 12 کروڑ 20 لاکھ شیئر کے کاروبار کا ریکارڈ تھا ۔

2004 اپریل کے ریکارڈ کو آج 17 سال بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سرمایہ کاروں نے توڑ دیا ہے۔ حیران کن صورتحال یہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج شدید مندی کے باوجود تجارتی حجم کا ریکارڈ بنا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مندی ڈیو تھی کیونکہ حصص پر منافع اٹھانے کی وجہ سے آج مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ آج 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ 46055 پر بند ہوئی۔

Related Posts