اسٹاک مارکیٹ، 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔کاورباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) کے دوران زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔ تیزی کے باعث 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔

آج کاروباری روز (پیر) کے دوران کاروبار میں 2.76 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 10 کروڑ 94 لاکھ 60 ہزار 494 شیئرز کا لین دین کیا گیا، جبکہ سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1215.189 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 45330.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کے لیے گزشتہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے، سعودی عرب سے قرض کی رقم ایک دو روز میں مل جانے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی بازار حصص کو اوپر لے جانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ سعودی عرب سے ڈالر ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی نئی لہر آسکتی ہے۔ بڑے عرصے بعد بورڈ پر اکثریتی کمپنیاں سبز دکھائی دی ہیں جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک، سعودی فنڈز کے مابین 3 ارب ڈالرزکی فراہمی کا معاہدہ

تاہم دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 177 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Related Posts