اسٹاک مارکیٹ میں 328پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 328پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 328پوائنٹس کی مندی

کراچی: آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 328 پوائنٹس کم ہوکر 43518 پر بند ہوا۔

کاروباری روز کے دوران آج بازار حصص میں 20 کروڑ شیئرز کا کاروبار 8.75 ارب روپے میں ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 44 ارب روپے کم ہوکر 7459 ارب روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر 60 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا،کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا جبکہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: چھوٹے تاجروں کا متنازعہ ٹیکس پالیسیوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان

صارفین سے اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب وزارت توانائی نے کہا کہ22نومبر کو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے سے متعلق میڈیا خبروں کی وضاحت کی تھی۔

Related Posts