شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو گرام چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 2 موٹر سائیکلز برآمد
ویسٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 2 موٹر سائیکلز برآمد

کراچی: شرافی گوٹھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو تین مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کالونی کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔ پولیس نے ملزمان سے منشیات کی فروخت سے حاصل رقم بھی تحویل میں لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کر لیں گئیں۔

تینوں ملزمان سے منشیات کے حصول کے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں آصف، چمن عباس اور رمضان عرف ببن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ٹاسک فورس میں تمام کاروباری اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے، صدر ایف پی سی سی آئی

Related Posts