کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرااکرم نے ملک میں کورونا وائرس سے لڑنے والے تمام ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ پورے ملک میں ڈاکٹرز، نرسز، انتظامیہ اور ہیلتھ کیئرورکرز کسی اضافی تنخواہ کے بغیر کورونا وائرس کیخلاف دن رات جنگ کررہے ہیں۔
شنیرااکرم کا کہنا ہے کہ اس موذی وباء کیخلاف لڑ کر انسانی زندگیاں بچانے والے یہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرورکرز خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور پاکستان میں یہ موذی وباء کم ہونے کی بجائے مزید لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیتی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں کورونا وائرس کے نام پر جاں بحق لیڈی ڈاکٹر کینسر کی مریضہ نکلی
سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم ملکی مسائل کے حوالے سے ہمیشہ سرگرم رہتی ہیں اور کورونا وائرس کے پاکستان پہنچنے کے بعد ان کی جانب سے لوگوں کو مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیلیں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
All Doctors,Nurses,Administration & Health care workers should be recognised for courage & their continued dedication to our country currently fighting a #COVIDWar. These heroes work around the clock,with no pay increase,whilst we debate over which SOP restrictions are necessary
— Shaniera Akram (@iamShaniera) June 1, 2020