کراچی میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل، شنیرا اکرم افسردہ ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل، شنیرا اکرم افسردہ ہوگئیں
کراچی میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل، شنیرا اکرم افسردہ ہوگئیں

کراچی: کورنگی میں اغوا اور تشدد و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصول بچی کے قتل پر سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر کب ہمارے ملک پاکستان سے اس درندگی کا خاتمہ ہوگا؟

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ چھوٹی بچی میری بیٹی کی عمر کی ہی تھی، جو گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی لیکن واپس نہیں آئی۔

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیں کہ میں کیسے اس کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دوں؟انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ میرے گھر سے صرف 20 منٹ کی دوری پر ہوا ہے۔

یہ میرے شہر کراچی میں ہوا ہے، یہ ہمارے ملک پاکستان میں ہو رہا ہے۔شنیرا نے کہا کہ مجھے یہ نہ بتائیں کہ یہ سب ہوتا رہتا ہے اور نہ ہی مجھے آواز بلند کرنے سے روکیں کیونکہ میں نہیں رکنے والی۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ مجھے یہ بتانا بند کریں کہ یہ سب ہر جگہ ہوتا ہے، میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ یہ پاکستان میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اور میں اس کو نظرانداز کرنے سے انکار کرتی ہوں جب تک کہ ہمارا ملک اس کے بارے میں کچھ نہ کرے۔شنیرا نے کہا کہ بہت زیادہ درد اور بہت زیادہ خون بہہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، 6سالہ بچی ماہم زیادتی کے بعد قتل، ماہم کو ناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا، ڈاکٹرز کی تصدیق

آگاہی نہیں دی جارہی ہے اور نہ ہی یہ سب روکنے کے لیے کوئی اقدام کیا جارہا ہے۔آخر میں انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ یہ کب ختم ہوگا؟

Related Posts