کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لوگوں سے لاک ڈاؤن کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم اکثر وبیشتر قومی وسماجی مسائل پر اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے معاملات میں شامل رہتی ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ لوگ گھروں میں رہتے ہوئے بیزار ہوچکے ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ بچے دوستوں سے مل رہے ہیں، نوجوان سڑکوں پر کرکٹ کھیل رہے ہیں اور فیملیز بھی میل جول جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں لیکن بیوقوفی نہ کی جائے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کی قوم کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گھروں پر رہنے کی ہدایت
واضح رہے کہ حکومت کی انتھک کاوشوں کے باوجود پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور اس وقت پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 8 ہزار 418ہوچکی ہے اور176 جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Im hearing of people catching up with friends, many playing cricket on the street, kids at other kids houses, families walking with other families. We are getting frustrated and bored,I get it. But we are in the eye of the storm people, don’t be fooled! #StayInQuarantine
— Shaniera Akram (@iamShaniera) April 20, 2020