شاندانہ گلزار کے شیر افضل مروت کے متعلق نا قابل یقین انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو فلکر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار نے شیر افضل مروت کے متعلق حیران کن اور ناقابل یقین انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی عزت اللہ کو پتا ہے۔

شاندانہ گلزار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کے ساتھ میرا ایک ذاتی فیملی کا رشتہ ہے اور دوسرا پارٹی کا رشتہ ہے، وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں، انہوں نے میری والدہ اور شہریار آفریدی کی بیوی بچوں کو تب پناہ دی جب پورے پاکستان میں کوئی پناہ نہیں دے رہا تھا۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ اس آدمی نے میری ماں سے اور مجھ سے ایک روپیہ نہیں لیا اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ہمیں بچایا تو کیسے میں اس کی برائی کرسکتی ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتی، اتنی نمک حرام اور احسان فراموش تو نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کا بندہ ہے، میرا قرض دار تو نہیں تھا، میں بس ان کو جانتی تھی، ایک کلائنٹ تھی ان کی اور انہوں نے اس طرح ہماری حفاظت کی، اس کا کریڈٹ اور اس کی عزت اللہ کو پتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب نے یہ حکم دیا ہے کہ مروت صاحب کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی سے ہٹا دیں کیونکہ خان ناراض ہے تو ہم خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، خان صاحب کا ہر فیصلہ چاہے وہ غلط ہو یا صحیح سر آنکھوں پر، وہ لیڈر ہیں۔

شاندانہ گلزار نے بتایا کہ مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی، دو قبروں کی تصویریں موصول ہوئیں اور کہا گیا کہ یہ تمہارا مستقبل ہے، میں نے واپس وہ تصویویں بھیج کا کہا کہ تمہارا بھی یہی فیوچر ہے۔ مجھے نہیں معلوم وہ کون تھا، ہوسکتا ہے کوئی غدار ہو۔

Related Posts