پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں مسلسل دو اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
میلبرن میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 79 رنز کے ساتھ شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم نے چوتھے روز قومی ٹیم کی بساط 237 رنز پر لپیٹتے ہوئے نہ صرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 79 رنز سے فتح اپنے نام کی بلکہ سیریز میں بھی دو صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
تاہم ٹیسٹ کپتان شان نے دونوں اننگز میں 50 سے زائد رنز بنا کر عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا، میلبرن میں شان نے 54 جبکہ دوسری اننگز میں 60 رنز بنائے اور یوں وہ 1983 میں عمران خان کے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔
شان مسعود یہ کارنامہ سرانجام دیکر تیسرے پاکستانی کپتان بن چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں 2014 میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔