ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ مبینہ طور پر شان مسعود کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔شان مسعود لگاتار چھ ٹیسٹ میچ ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے اور انہوں نے ٹیم کو ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں سب سے نیچے پہنچا دیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ شان مسعود کی جگہ سعود شکیل، محمد رضوان یا سلمان علی آغا جیسے ممکنہ امیدواروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم کے ہیڈ کوچز کا اہم اجلاس آج متوقع ہے جس میں قائدانہ کردار کے لیے نئے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
شان مسعود کو 15 نومبر 2023 کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا اور انہیں موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے اختتام تک ٹیم کی قیادت کرنی تھی۔