کراچی : اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے نئے سال 2020 کے آغاز میں اپنی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو بے چین کردیا۔
شمعون عباسی نےاپنے انسٹاگرام کےاکاؤنٹ پر فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کیا اور ساتھ ہی یہ پیغام بھی لکھا کہ یہ 2020 میں ان کی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ کی پہلی جھلک ہے۔
ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’دہلی گیٹ‘ محبت کی سلطنت جلد آرہی ہے۔ شمعون عباسی فلم میں مرکزی کردار کی حیثیت سے مَلک گولڈ نامی شخص کا کردارادا کررہے ہیں۔
ندیم چیمہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ ایک رومانوی اور سنسنی خیز کہانی کا آئینہ ہوگی جس میں اداکار جاوید شیخ، رومہ، یاسر خان، راشد محمود، سعود، شہر یار چیمہ اور خالد بٹ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
https://www.instagram.com/p/B6xaGqohmIT/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
فلم ’دہلی گیٹ‘ کی شوٹنگ فی الحال جاری ہے جب کہ فلم رواں سال کے آخرمیں ہی ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوب اسٹارنادر علی کے چینل پی 4پکاؤ کے لیے ایک اوراعزاز