سندھ میں امدادی سامان لوٹنے کا شرمناک واقعہ، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے جہاں بڑی تعداد میں لوگ اور ادارے میدان میں آئے ہیں اور امدادی کارروائیوں میں حسب توفیق بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، وہاں صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹہ میں کچھ بد خصلت عناصر کی جانب سے متاثرین کیلئے کراچی سے بھیجے جانے والے سامان کی لوٹ مار کا انتہائی شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

ٹھٹہ میں متاثرین کیلئے لے جائے جانے والے سامان کی لوٹ مار کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے اور لوگ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ درج ذیل لنک اوپن کرکے ویڈیو ہمارے فیس بک پیج پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی سے کچھ لوگ بدین کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پر مشتمل ٹرک لے جا رہے ہیں، ٹرک ٹھٹہ پہنچ کر کسی وجہ سے رک جاتا ہے تو اسی دوران اردگرد موجود لوگوں کا ہجوم ٹرک پر ہلہ بول دیتا ہے۔ سامان لے جانے والے انہیں منع کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر کوئی بھی اس شرمناک حرکت سے باز نہیں آتا اور ہجوم ٹرک پر چڑھ کر سامان لوٹ لیتا ہے۔

امدادی سامان کا ٹرک لوٹے جانے کے بعد قافلے میں شامل امدادی سامان سے لدی ہوئی باقی گاڑیاں آگے جانے کے بجائے واپس کراچی لوٹ جاتی ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت لوٹ مار کے ذمے دار بد خصلت عناصر کو فورا گرفتار کرکے سزا دے اور راستوں کو لٹیروں سے محفوظ بنائے۔

Related Posts