کولمبین گلوکاری شکیرا اسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ کنسرٹ شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shakira resumes world tour after Lima hospital stay

کولمبیا کی معروف پاپ گلوکارہ شکیرا نے اعلان کیا ہے کہ پیرو میں ان کا کنسرٹ شیڈول کے مطابق ہوگا حالانکہ ایک دن قبل اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا اور ایک کنسرٹ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

48 سالہ گلوکارہ اور نغمہ نگار کو ہفتے کی رات ہنگامی طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں مختصر مدت کے لیے داخل کیا گیا جس کے باعث اتوار کو ان کا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

شکیرا نے پیر کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ لیما کے نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے شام 4 بجے (جی ایم ٹی 2100) کھول دیے جائیں گے، جبکہ کنسرٹ رات 8 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا تاہم انہوں نے اپنی صحت سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا۔

ایونٹس کمپنی “ماسٹر لائیو” نے بھی تصدیق کی کہ پیر کے روز ہونے والا کنسرٹ طے شدہ وقت پر ہوگا جبکہ اتوار کو منسوخ ہونے والے شو کے لیے جلد ایک نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ شکیرا کا سات سال بعد پہلا عالمی دورہ ہے۔یہ دورہ ریو ڈی جنیرو میں اس وقت شروع ہوا جب چند روز قبل ہی انہیں بہترین لاطینی پاپ البم کے لیے گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

شکیرا نے یہ ایوارڈ امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت ملک بدری کے خطرے سے دوچار تارکین وطن کے نام کیا تھا۔

90 ملین سے زائد البمز کی فروخت اور چار گریمی ایوارڈز سمیت کئی اعزازات کے ساتھ شکیرا دنیا کی مقبول ترین لاطینی فنکاروں میں شمار کی جاتی ہیں۔

وہ جون کے اختتام تک لاطینی امریکہ میں تقریباً 50 کنسرٹس کریں گی جس کے بعد ان کے مزید شوز امریکہ اور کینیڈا میں منعقد ہوں گے۔

Related Posts