اسلام آباد: جشن آزادی کے موقع پر شکرپڑیاں پر غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 مرکزی ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری بنائی گئی ویڈیو کی مدد سے عمل میں آئی، ویڈیوز آج نادرہ کو بھیجی گئی تھیں جس کے بعد ان ملزمان کی شناخت کی گئی اور نادرہ ڈیٹا کے مطابق ان ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں، واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد، جشنِ آزادی کے روز غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف، مقدمہ درج