این اے 133ضمنی الیکشن، ن لیگ کی شائستہ پرویز بھاری اکثریت سے کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 133ضمنی الیکشن، ن لیگ کی شائستہ پرویز بھاری اکثریت سے کامیاب
این اے 133ضمنی الیکشن، ن لیگ کی شائستہ پرویز بھاری اکثریت سے کامیاب

لاہور:این اے 133کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شائستہ پرویز ملک نے میدان مار لیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اسلم گل دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے بڑے معرکے میں ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اورپاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شائستہ پرویز ملک نے ساڑھے 14ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، شائستہ پرویز نے 46ہزار 811ووٹ حاصل کئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32ہزار 313ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 133میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا،ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 11امیدوار میدان میں رہے، نشست ن لیگ کے پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی، جبکہ پی ٹی آئی امیدوارجمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مستردہوگئے تھے۔

حلقے میں ووٹرز کی تعدا د4 لاکھ 40 ہزار 485 ہے،جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 33ہزار 558 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 6ہزار927 ہے۔ این اے 133 میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔حلقے میں 254 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے جن میں سے 34 حساس اور 21 کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔

این اے 133میں ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ کم رہا، جیالے اور متوالے پریشان دکھائی دیئے جبکہ شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے رہنماؤں سے رابطے اورصورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی،آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی لمحہ بہ لمحہ معلومات لیتے رہے۔

مریم کالونی بلاک ون میں جیالے اور متوالے آمنے سامنے آگئے،کارکنوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزام عائد کئے جبکہ جھگڑے میں دونوں پارٹیوں کے کچھ کارکن زخمی ہوگئے۔

پولنگ کے عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی دیکھنے میں آئیں، پی پی کا ووٹر موبائل لیکر پولنگ بوتھ میں داخل ہوا، بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر ٹھپہ لگایا اور دیدہ دلیری سے اپنی سیلفی بھی بنائی۔

مزید پڑھیں: مختلف پینلز کے باعث بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے، شبلی فراز

لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔

Related Posts