جاتی امراءوالےگلوکاری میں مصروف ہیں،لانگ مارچ کاکیاہوگا؟شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاتی امراء والے تو اس وقت گلوکاری کے جوہر دکھا رہےہیں مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس لانگ مارچ میں جائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ایسالگ رہاہےکہ پی ڈی ایم کی جانب سےلانگ مارچ کےاعلان کےبعد اب اس میں صرف مدرسےکےبچےہی شریک ہونگے۔

وزیرداخلہ شیخ رشیدنےپی ڈی ایم کومشورہ دیتتےکہا 23 مارچ کویوم پاکستان منایا جائے گا جس وجہ سے راستےبند ہونگے کہیں یہ لوگ بعدمیں یہ نہ کہیں کہ راستے بند کیے گئے ہیں،اس لیے پی ڈی ایم والے 23 مارچ سے پہلے یا بعد کا کوئی پروگرام بنالیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نےسانحہ سیالکوٹ سےمتعلق کہاکہ پوری قوم کوملکر انتہاپسندی کامقابلہ کرناہوگا،سیالکوٹ واقعے پرسیاسی اور سول قیادت ایک پیج پر ہے ، جرائم روز بروز بڑھ رہے ہیں ، آئی جی اسلام آباد کو بھی اسی وجہ سے تبدیل کیا گیا۔

یہ پڑھیں:دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے،پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہے، آصف زرداری

دوسری جانب انہوں نےمہنگائی سےمتعلق کہاکہ وزیراعظم آئندہ چند ماہ میں مہنگائی پر قابو پالیں گے اور اپنے 5 سال پورے کریں گے،انہوں نے مزید کہا جب مولانا پہلی بار اسلام آبادآئےتھےصرف وہی درست وقت تھا کہ حکومت کے خلاف مہم چلائی جائےلیکن اب کوئی نگران سیٹ اپ نہیں آرہا.

Related Posts