شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ، وفاق کا ہائی کورٹ میں بیان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahzain bugti
shahzain bugti

اسلام آباد : وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے بیان پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹا دی ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکالا جاچکا ہے،اس لیے یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے کے باعث نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے آڈٹ رپورٹ نے نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیاہے،محمد زبیر

Related Posts