کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پورے پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنا چاہئے. شہزاد رائے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کی روک کیلئے پورے پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنا چاہئے. شہزاد رائے
کورونا وائرس کی روک کیلئے پورے پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنا چاہئے. شہزاد رائے

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے اعلا ن کیا ہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے اگلے 15روز تک صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے۔

مشہور گلوکار شہزاد رائے نے اس فیصلے کے حق میں بیان دیتے ہوئے انسٹاگرام پر کہا کہ اس فیصلے کو ملک بھر میں نافذ کیا جانا چاہئے۔

https://www.instagram.com/p/B-CMV5ppu93/?utm_source=ig_embed

سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے انہوں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ” سندھ میں مجھے یہ احساس ہے کہ آج رات سے ہی فوج، رینجرز اور پولیس سخت کارروائی کرے گی اور اگر کوئی شخص بغیر کسی وجہ کے گھر کے باہر پکڑا گیا تو وہ جیل چلا جائے گا‘جیل جانے کا افسر فیصلہ کرے گا کہ آیا وہ شخص کسی ضروری وجہ سے باہر ہے، اور اگر نہیں، تو اس پر کارروائی کی جائے گی۔ ”

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ، ” سندھ کی طرح ہمیں بھی کچھ دن لاک ڈاؤن میں رہنا چاہئے جس سے ہم اپنی جانیں بچا سکتے ہیں۔ ”

اگرچہ سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسزسندھ میں ہیں اور یہ وائرس تیزی سے پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ اس وقت سماجی دوری اختیار کرنا اس وائرس سے بچنے کے لئے بہترین اقدام ہے۔

Related Posts